اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے رضاکارانہ طور پر اپنی سکیورٹی پر مامور گاڑیوں میں 50 فیصد کمی کردی۔
وفاقی وزرا کو بھی مہیا سکیورٹی گاڑیوں میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل کابینہ نے وزرا اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دی تھی۔