تازہ تر ین

پی ٹی آئی کے جن ارکان نے استعفے دیئے ان میں شکوک و شبہات ہیں: سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جن ارکان نے استعفے دیئے ان میں شکوک و شبہات ہیں۔
سپیکرقومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ کچھ ارکان نے رابطے کئے ہیں فی الحال میں منتظرہوں جب وقت ختم ہو گا تو فیصلہ کروں گا جس تاریخ سے استعفے آئے ان کی تنخواہ روک دی گئی، ہدایت کی ہے جنہوں نے استعفے دیئے ان کی تفصیلات دی جائیں۔
راجہ پرویز اشرف نے واضح کیا کہ استعفیٰ دینے کے کچھ قواعدو ضوابط ہیں کوئی ممبر استعفیٰ دیتا ہے تو میرا فرض ہے تعین کروں، بغیر کسی دباؤ کے دیا گیا جب تک یہ بات واضح نہ ہو استعفیٰ منظور نہیں کیا جا سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain