تازہ تر ین

پارلیمنٹ کے آج ہونیوالے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ایجنڈا کے مطابق پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس کیے جانے والے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس کیے جانے والے نیب ترمیمی بل کو بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایجنڈا کے مطابق سینیٹ سے منظور نہ کیے جانے والا قومی ٹیکنالوجی بورڈ اور پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنسی ٹیکنالوجی بل بھی اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سینیٹ سے منظور نہ ہونے والا والدین کے تحفظ کا بل بھی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain