تازہ تر ین

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی، اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی ہوئی اور گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نجی بینک کے ذخائر میں بھی 10 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کمی ہوئی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے روپے کی قدر تیزی سے گر رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain