تازہ تر ین

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال اب بھی 5 ہزار 629 میگاواٹ ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگاواٹ ہے اور بجلی کی کل طلب 27 ہزار 737 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 590 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 119 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری ایندھن ایک ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain