اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان شہریوں کو درپیش مسائل اور غیر قانونی امیگریشن کی خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کے راستے بیرون ملک جانے والے افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز انیشی ایٹوز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر 30 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جائے گا،وہ ممالک جہاں افغان شہریوں کو امیگریشن مل چکی ہے وہ ان شہریوں کیلئے پاکستان کا راہداری ویزا حاصل کرنے کے لئے درخواست دیں گے۔