تازہ تر ین

سانپ اور بچھوؤں سے بھرے کنویں سے لڑکے کو زندہ نکال لیا گیا

چھتیس گڑھ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پانچ دن سے سانپ اور بچھوؤں سے بھرے کنویں میں گرے لڑکے کو بالآخر زندہ نکال لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قوت سماعت اور گویائی سے محروم 10 سالہ لڑکے کو نکالنے کیلئے پہلے رسیوں کی مدد لی گئی تاہم بعد میں فوج کو مدد کیلئے طلب کر لیا گیا، پانچ سو سے زائد امدادی کارکنوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
بھاری مشینری کی مدد سے گہری کھدائی کے بعد راہول سنگھ کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکے کی حالت اب کافی بہترہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain