تازہ تر ین

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار شہید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک زاہد احمد نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain