تازہ تر ین

علاج کیلئے لندن جانے والا بیرون ملک تیار ہونے والی سازش میں شامل رہا: عمران اسماعیل

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ عمران خان درست کہتے ہیں سازش بیرون ملک سے تیار ہوئی ، علاج کیلئے لندن جانے والا سازش میں پوری طرح شامل ہے ۔
کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ سازش بیرون ملک سے تیار ہوی اور پھر پاکستان میں سازش کیلئے میر جعفر اور میر صادق ڈھونڈے گئے ، سازش کے تحت ہی عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجا گیا،
حلیم عادل شیخ پر روز ایک نیا مقدمہ درج ہوتا ہے ، جو رویہ آپ کا آج ہے وہی کل آپ کے ساتھ ہونا چاہئے ، آصف زرداری بتا رہے ہیں کہ نیب کیسے کام کرے ، آصف زرداری اینٹی کرپشن سے متعلق قانون سازی کر رہے ہیں ، ہمارے دور میں آپ کے مارچ پر کوئی شیلنگ نہیں کی گئی ، کوئی لاٹھی چارج نہیں ہوا ، ہم نے کسی کو جیل میں نہیں ڈالا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم این اے 245 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے ، ہم بتائینگے کہ لوگ ووٹ ڈالنے کیوں آتے ہیں اور کیوں نہیں آتے ، ہمارے ساتھ جیسا آپ رویہ رکھیں گے ہم بھی اب ویسا ہی رکھیں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain