تازہ تر ین

کراچی کی مچھر کالونی میں مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 3 خواتین جاں بحق

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کیماڑی مچھر کالونی میں مرمتی کام کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
کیماڑی مچھر کالونی میں مرمتی کام کے دوران مکان کی چھت گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے ماں بیٹیوں سمیت 3 خواتین جاں بحق اور اور ایک زخمی ہو گئی۔ جاں بحق خواتین میں 30 سالہ رشیدہ اور دو بیٹیاں 14 سالہ آمنہ اور 18 سالہ یاسمین شامل ہیں۔
جاں بحق خاتون کے شوہر کے مطابق مرمتی کام کے باعث چھت پر اضافی وزن رکھا گیا۔ وزن کے باعث دو کمروں پر مشتمل مکان کے ایک کمرے کی چھت گرگئی۔ نور عالم کے مطابق بارش کے ہیش نظر گھر میں مرمتی کام کرایا جارہا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain