تازہ تر ین

ٹیلی گرام کی پریمیئم سروس متعارف

لاہور: (ویب ڈیسک) اس پیڈ سروس کو استعمال کرنے والے صارفین 2 جی بی کی بجائے 4 جی بی کی فائل بھیج سکیں گے جبکہ ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ زیادہ تیز ہوگی۔ٹیلی گرام نے پریمیئم سروس متعارف کرا دی ہے جس میں میسجنگ ایپ کے صارفین مختلف خصوصی فیچرز تک ماہانہ فیس کے عوض رسائی حاصل کرسکیں گے۔
اس سروس کا اعلان جون کے شروع میں کیا گیا تھا اور اب اسے باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی ماہانہ فیس 5 ڈالرز رکھی گئی ہے۔
پریمیئم سروس استعمال کرنے والے صارفین ایک ہزار چینلز میں شمولیت اختیار کرسکیں گے، اس وقت عام صارفین 500 سے زیادہ چینلز کا حصہ نہیں بن سکتے۔
اسی طرح پریمیئم صارفین 20 چیٹ فولڈز بنا سکیں گے، 10 اسٹیکرز سیو، 10 چیٹ پن اور 4 ٹیلی گرام اکاؤنٹ ایڈ کرسکیں گے۔
پریمیئم اسٹیکرز لائبریری تک رسائی، خصوصی ایموجی ری ایکشنز اور ہیڈ فون نہ ہونے پر وائس میسجز کو ٹیکسٹ میں بدلنے کی سہولت دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔
ٹیلی گرام کے سی ای او پاویل ڈیورو نے واضح کیا ہے کہ مفت فیچرز بدستور مفت دستیاب ہوں گے اور نئے فیچرز بھی اسٹینڈرڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
عام صارفین پریمیئم سروس استعمال کرنے والوں کی بڑی فائلز بھی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ ٹیلی گرام کے صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain