تازہ تر ین

کے پی کے اساتذہ نے بنی گالہ میں اسد عمر کی گاڑی روک لی:دیکھ کر خوشی اور تکلیف ہو رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے دوران احتجاج بنی گالہ آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی گاڑی روک لی تو انہوں نے مظاہرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی اور تکلیف دونوں ہو رہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ جانے کے لیے جب سابق وفاقی وزیر اسد عمر بنی گالہ پہنچے تو وہاں احتجاج کے لیے خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے ینگ ٹیچرز نے ان کی گاڑی روک لی۔
احتجاجی ینگ ٹیچرز نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے مطالبات منظور کرانے میں تعاون کریں۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اس موقع پر گاڑی سے نکل کر اساتذہ سے بات چیت کی اور کہا کہ آپ کا پیغام چیئرمین تحریک انصاف تک پہنچا دیتا ہوں لیکن آپ کو اس طرح دیکھ کر تکلیف اور خوشی دونوں محسوس ہو رہی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ تکلیف اس بات کی ہے کہ اساتذہ کا رشتہ احترام کا ہے، ہم اور ہمارے بچے اساتذہ کے پڑھائے ہوئے ہیں، اساتذہ کو یہاں آکر نہیں بیٹھنا چاہیے تھا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ اپنے حق کے لیے احتجاج کرنا چاہیے اور وہ آپ کر رہے ہیں، اساتذہ منظم ہیں اور اپنا دو ٹوک مؤقف بھی اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہاں پر احتجاج چل رہا ہے۔
اسد عمر نے اس موقع پر احتجاج کرنے والے اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کے جائز مطالبے پر عمران خان آپ کے ساتھ ہوں گے لیکن بجٹ میں دیکھنا ہوگا کہ وہاں سے سپورٹ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ صحت کارڈ پر بھی کہا گیا کہ بجٹ میں گنجائش نہیں ہے، یقین رکھیں کہ عمران خان انصاف کی بات پر آپ کے ساتھ ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain