پشاور:(ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے کاروائی 6 دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں۔
سی ٹی ڈی پشاور کو اطلاع ملی کہ چند دہشتگرد جمرود میں موجود ہیں، اطلاع پر سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے جمرود ضلع خیبر میں حجرے پر چھاپے کے دوران پانچ مبینہ ملزمان نوشاد، منظور، علی وقار، امان اللہ اور حنان ساکنان جمال خیل جمرود ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
ایک اور کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد واجد کو شیخ محمدی بازار سے گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے۔