اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی بھائیوں کا دوسرا گھر ہے، وقت آ گیا ہے باہمی تعاون کو معاشی شراکت داری میں بدلا جائے۔
سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب اور مفید رہا، سعودی ولی عہد نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعان جاری رکھنے کا یقین دلایا، پاکستان اور سعودی عرب یک دجان دو قالب ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ ہر شعبے میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں موخرادائیگی پر تیل دیا، وقت آ گیا ہے باہمی تعاون کو معاشی شراکت داری میں بدلا جائے، تجارت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی بھائی سرمایہ کاری کے مواقع سےفائدہ اٹھائیں، سعودی سرمایہ کار پاکستان کی افرادت قوت سے فائدہ اٹھائیں، تمام سہولیات دی جائیں گی۔ سعودی وفد سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے، پاکستان سعودی بھائیوں کا دوسرا گھر ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بہت سی موثر اصلاحات متعارف کروائی، اصلاحات سے سعودی عرب نئی ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہو رہا ہے، ماہِ مقدس میں سعودی ولی عہد کی جانب سے دورے پر بلایا گیا، جس طرح وفد کا استقبال کیا گیا شکریہ کے الفاظ نہیں ہیں، دورہ سعودی عرب انتہائی مفید رہا۔
