تازہ تر ین

شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کا چیف الیکشن کمشنر نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کا چیف الیکشن کمشنر نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر الیکشن کمشنر پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملتان سمیت دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے، صوبائی الیکشن کمشنر تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کرے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑی آزمائش پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہے، لوگوں کا الیکشن کمیشن پر اعتماد کم ہوتا جارہا ہے، 1970 کے بعد جتنے الیکشن ہوئے سب پر سوالیہ نشان ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داریوں سے غافل رہا تو جہوریت داؤ پر لگ جائے گی، انتخابی اصلاحات اور الیکشن شفافیت کیلئے ہم آج بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن کب ملے گا؟ مارکیٹ میں بازگشت ہے کہ ن لیگ کی 18 اور پی ٹی آئی کی 2 سیٹیں ہوں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain