تازہ تر ین

اسرائیل کی لبنان کو جنگ کی دھمکی

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے لبنان کو دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تو لبنان پر حملہ کر دیں گے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی عوام کو خطرہ ہوا تو ہم لبنان کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں اور دنیا ایک بار پھر ہمارے فوجیوں کو بیروت، صیدا اور صور کی سڑکوں پر مارچ کرتا دیکھے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے لوگوں کو کسی بھی فوجی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا تو ہم لبنان کا نئے سرے سے محاصرہ کر کے حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچانے کو تیار ہیں۔
انہوں نے لبنان کو 6 جون 1982 کی جنگ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہماری افواج بیروت تک پہنچ گئی تھیں اور اُس جنگ میں اسرائیل نے 88 دنوں تک بری اور بحری محاصرہ جاری رکھا تھا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہمیں آج لبنان میں فوجی کارروائی کے لیے مجبور کیا گیا تو وہ پہلے سے زیادہ سخت جنگ ہو گی۔ جس میں حزب اللہ اور لبنان کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ اسرائیل اور لبنان کی سمندری حدود کا فیصلہ لبنان کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain