تازہ تر ین

پنجاب میں 11 ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی منظوری

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ نے صوبے میں 11 ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا، اجلاس میں عوام کی سہولت کیلئے 11 ٹول پلازہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری کابینہ کی جانب سے دی گئی۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے قیدیوں کی سہولت کے لئے پرزن وینز کو ہوا دار بنانے کی ہدایت دی ہے۔
اجلاس میں گندم کی ریلیز پالیسی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب کابینہ نے گندم ریلیز پالیسی میں دو ماہ توسیع، کابینہ کمیٹی برائے گندم تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے، صوبائی وزیر خوراک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
کابینہ کے اجلاس میں پراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب استحقاق بل، پراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب سیکرٹریٹ سروس بل 2022، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنا پر توسیع کی منظوری دی گئی جبکہ پولیس کے لئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کی بھی توثیق کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ فرانزک ماہرین کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت کے خصوصی پروگرام شروع کیا جائے۔
اجلاس میں پنجاب کابینہ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ پنجاب کابینہ کی پنجاب اسمبلی سے صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری پر سیاسی و انتظامی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain