تازہ تر ین

فیصل آباد میں سرکاری نرخوں والی زرعی کھادیں نایاب، قیمت 3 ہزار روپے سے بھی تجاوز

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد کی مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں والی زرعی کھادیں نایاب ہو گئیں، ناجائز منافع خوروں نے یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 1950 روپے کی بجائے 3 ہزار روپے سے بھی بڑھا دی گئی ہے۔
فیصل آباد میں محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ ادارے ناجائز منافع خوروں کے سامنے بے بس ہو گئے، اوپن مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں والی زرعی کھادیں نایاب کر دی گئیں۔ ناجائز منافع خوروں کی جانب سے یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 1950 روپے کی بجائے 3 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر دی گئی ہے، قیمتیں بڑھنے سے چھوٹے کاشتکار زرعی کھادوں کا استعمال کرنے بھی قاصر ہیں۔
معاملے پر ڈائریکٹر محکمہ زراعت کہتے ہیں کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور سبسڈائزڈ قیمت پر زرعی کھاد کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ رواں دنوں زیر کاشت کماد، کپاس، تِل، اور مکئی سمیت دیگر فصلوں کو اگر مناسب مقدار میں زرعی کھاد نہ ڈالی گئی تو انکی پیداوار میں خاصی کمی بھی ہوسکتی ہے جس سے کاشتکار کو براہ راست نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain