Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان کے آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ
    • ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
    • لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
    • گلگت بلتستان کے عام انتخابات
    • مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
    • غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری
    • ایکشن فلم کی عکسبندی کا آغاز: سلمان خان اور نین تارا نے شوٹنگ شیڈول جوائن کرلیا
    • سپریم لیڈر ٹرمپ سے ملاقات نہیں کریں گے، مشیر مجتبیٰ خامنہ ای
    • ایپل کا رواں برس یورپ میں پہلا ڈیویلپر سینٹر کھولنے کا فیصلہ
    • کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط
    • وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران روانہ، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع
    • سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس ائیر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی گراوٹ
    • ایکسپورٹرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے، متعدد درآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی کم کرنے اور کلائمیٹ لیوی بڑھانے کی تجویز
    • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو، ذرائع
    • گلگت بلتستان انتخابات، شگر میں 71 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کیلئے تیاریاں مکمل
    • سولر پینلز کی طرز پر ہوا سے پانی بنانے والی حیرت انگیز مشین
    • نئی فراری کی رفتار نے دھوم مچا دی؛ مگر کچھ صارفین ناخوش کیوں؟
    • لیجنڈری مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں
    • New York نے San Antonio کا شاندار کم بیک ناکام بنا دیا: این بی اے فائنل میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی !
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی وی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی اور سزا دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

    By Khabrain Newsجون 25, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے لیے آسان راستہ تھا الزام لگاتے اور ان کو جیلوں میں ڈال کر بھول جاتے۔ پی ٹی وی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی اور جرم کے مطابق سزا دیں گے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی اسپورٹس ریونیو دیتا ہے اور بجلی بلوں میں لائسنس پر 35 روپے آتے ہیں تو پی ٹی وی چلتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کا دھرنا ہوا تو پی ٹی وی میں گھس کر مبارک دی گئی اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کو عمران خان نے شاباشی دی۔ عمران خان کے وعدوں کی کوئی عملی شکل عوام کے سامنے موجود نہیں۔
    مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں آئی تب دعوے تو کیے گئے لیکن عملی شکل سامنے نہ آئی۔ ماضی میں پی ٹی وی اور ریڈیو کو نیلام کرنے کا اعلان ہوا۔ حکومت آئی تو پی ٹی وی اسپورٹس نے معاہدہ سائن کیا اور سابق دور میں پی ٹی وی اسپورٹس رائٹس پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ 22 اپریل کو ہم نے معاہدے سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی۔
    انہوں نے کہا کہ 16 ستمبر 2021 تک کرکٹ رائٹس پی ٹی وی کے پاس تھے لیکن پھر پی ٹی وی کے حقوق کسی اور چینل کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی وی پاکستان کی قومی شناخت کا ادارہ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں کہا گیا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو کو بی بی سی ماڈل پر اسمارٹ نیشنل براڈ کاسٹر بنایا جائے گا۔
    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آسان راستہ تھا پریس ٹاک کر کے الزام لگاتے اور انہیں جیلوں میں ڈال کر بھول جاتے کیونکہ سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے۔ پی ٹی وی اور ایم گروپ، اے آر وائے کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے اور اس معاہدے کے تحت پی ٹی وی اسپورٹس کرکٹ رائٹس کو ایکوائر کرتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ اس کام کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں اور پی ٹی وی وہ ادارہ ہے جس کا 100 فیصد شیئر حکومت پاکستان اون کرتی ہے۔ پی ٹی وی اسپورٹس پی ٹی وی بورڈ کے پاس گیا اور کہا کہ ہم تباہ گئے۔
    مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 میں معیشت کو بھی پی ٹی آئی نے بری طرح تباہ کیا جبکہ سابق حکومت پی ٹی وی کو نیلام کرنے جا رہی تھی اور اظہار دلچسپی کا اشتہار ایک اخبار میں 10 اگست 2021 کو شائع ہوا۔
    انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ شپ کے حوالے سے چیزیں شامل کی گئیں اور منصوبے کے تحت بڈز طلب کی جاتی ہیں۔ پی ٹی وی کا معاشی قتل کیا گیا، غیر قانونی ڈیل میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سزا دیں گے اور پی ٹی وی کو اس کے حقوق لے کر دیں گے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بولی میں زیادہ نمبر لینے والے ادارے کے برعکس اے آر وائے کے ساتھ معاہدہ کیا گیا لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑا تاہم وہ اسکرین کیوں ریاست اور اپوزیشن کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔ یہ پورا منصوبہ تیار کیا گیا اور اے آر وائی کو خریدا گیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کا منہ، آنکھیں کاٹ دیئے گئے، صادق اور امین گریبانوں میں دیکھیں۔ عمران خان اے آر وائے کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور من پسند کمپنی نےایچ ڈی آلات اور کیمرے کرائے پر منگوا کر پی ٹی وی کو دیئے۔
    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں کہا گیا محکمہ جاتی سزائیں دے دیں لیکن ڈاکے کی ایسی سزائیں نہیں ہوتیں۔ ایف آئی اے کو کوائف دے دیئے گئے ہیں کیونکہ یہ غیر قانونی ڈیل ہے اور مکمل تفصیل ہم پیر کو جمع کرا دیں گے۔ بطور چیف ایگزیکٹو غیر قانونی ڈیل کو ختم کرنے کا حق رکھتی ہوں۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری

    لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے

    تازہ ترین

    لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے

    غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

    کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط

    وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران روانہ، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.