تازہ تر ین

ممکنہ عدالتی فیصلہ:حمزہ کی حکومتی اتحاد کے اراکین کوتاحکم ثانی لاہورمیں رہنے کی ہدایت

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور حلف کے حوالے سے زیر سماعت کیس کے ممکنہ فیصلے کے معاملے پر میاں حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن پنجاب اورلیگی صوبائی وزراء کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی، وزیراعلی پنجاب نے اجلاس کے دوران آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی۔ اجلاس میں آئینی ماہرین کی رائے کی روشنی میں وزارتِ اعلیٰ کے دوبارہ انتخاب کے بارے میں مشاورت کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ایوان کی تازہ نمبر گیم پر بھی غور کیا گیا، آئینی ماہرین نے قائد ایوان کے دوبارہ انتخاب کے بارے میں بریفنگ دی۔
آئینی ماہرین نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں پہلے کاونٹنگ میں کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکے گا، دوسری کاونٹنگ کے دوران ایوان میں موجود اراکین کی اکثریت کی بنیاد پر جیت کا فیصلہ ہو گا، اس وقت ایوان میں موجودہ حکومتی اتحاد کو 4 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین کی رائے کی روشنی میں حمزہ شہباز نے حکومتی اتحاد کے اراکین کو فوری طور پر لاہور پہنچنے اور اراکین کو تاحکم ثانی لاہور میں رہنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔
اُدھر وزیراعلی پنجاب نے ضمنی انتخابات والے حلقوں میں انتخابی مہم کے لئے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی واپس لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس کے دوران حکومتی اتحاد کے اراکین کو پہلے کی طرح ایک ساتھ ایک ہی ہوٹل میں اکٹھے رکھنے بارے بھی غور کیا گیا، حمزہ شہباز نے بدھ کے روز حکومتی اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوپہر 12 بجے ایوان وزیراعلیٰ میں ہو گا، اجلاس کی صدارت وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کرینگے، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ممکنہ فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain