لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار یاسر حسین بھی وزیراعظم شہباز شریف کے جولائی میں لوڈشیڈنگ سمیت وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کے اعلان پر بھڑک اٹھے ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوری پر یاسر حسین نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کا بیان شیئر کیا جس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے گی جب کہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا تھا یکم جولائی سے پیٹرول مزید مہنگا ہوگا۔
اداکار یاسر حسین نے اس اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگست میں آزادی بھی دے دیں ہم کو، جان چھوڑیں۔