تازہ تر ین

گھونگوں کا خوف، امریکی شہر میں 2 سال کا قرنطینہ نافذ

فلوریڈا : (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پورٹ رِچی میں افریقی قسم کے خطرناک گھونگوں کی وجہ سے شہر میں دو سال کا قرنطینہ نافذ کردیا گیا ہے۔
گھونگوں کی وجہ سے لگایا جانے والا قرنطینہ کووڈ کے قرنطینہ سے مختلف ہوگا، اس میں شہریوں کو مٹی، پودوں، کچرے، ملبے اور علاقے سے باہر تعمیراتی سامان کے قریب جانے کی پابندی ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان گھونگوں کے حوالے سے فلوریڈا کے محکمہ زراعت کی ڈائریکٹر کرسٹینا چٹی نے بتایا کہ شہر میں بڑے سائز کےگھونگے موجود ہیں جن میں ‘ریٹ لنگ ورم (rat lungworm)’ نامی کیڑا پایا جاتا ہے۔
اگر انسان یہ گھونگے کھائیں یا ان سے کسی قسم کے رابطہ میں آئیں تو یہ انسانوں میں گردن توڑ بخار کا باعث بن سکتے ہیں، یہ گھونگے 8 انچ تک لمبے ہوسکتے ہیں۔
محکمہ زراعت کے مطابق گھونگوں کی یہ قسم انسانوں کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور تقریباً 500 سے زائد قسم کے پودے ان کی خوراک ہیں، اس کے علاوہ یہ گھونگے عمارتوں کی دیواروں کو بھی کھاجاتے ہیں۔
یہ گھونگے پہلی مرتبہ 1960 میں جنوبی فلوریڈا میں پائے گئے تھے جن سے تقریباً 10 سالوں میں جان چھڑائی گئی تھی، ان گھونگوں کی نسل کی افزائش بھی بہت تیزی سے ہوتی ہے اور ان کی مادہ ہر سال تقریباً 1200 انڈے دیتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain