اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان، عبد القدوس بزنجو نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی. ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی- ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا- وزیرِاعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی – وزیرِاعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے-





































