تازہ تر ین

اردو کے عظیم شاعر اور ادیب احمد ندیم قاسمی کو بچھڑے 16 برس بیت گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) اردو ادب کے عظیم شاعر اورادیب احمد ندیم قاسمی کو ہم سے بچھڑے 16 برس بیت گئے۔
اردو ادب کے عظیم شاعر اورادیب احمد ندیم قاسمی کئی دہائیوں تک ادبی محفلوں کی جان بنے رہے۔ نئی نسل کو متعارف کرانے اور ان کے جوہرقابل کو نکھارنے اور سنوارنے میں بھی اہم کردار اداکیا۔
مرحوم نے پچاس سے زائد کتابیں تصنیف کیں ۔احمد ندیم قاسمی نے اپنی شاعری، کالم نگاری، افسانہ نویسی اور ڈراما نگاری کی بنیاد پر ادبی دنیا میں برسوں ہلچل مچائے رکھی، ادبی دنیا میں ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916ء کو پنجاب کی وادی سون سکیسر کے گائوں انگہ ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام احمد شاہ اور تخلص ندیم تھا۔ ان کے سترہ افسانوی، چھ شعری مجموعے اور نظم و غزل کی پچاس سے زائد کتابیں شائع ہوئیں۔
احمد ندیم قاسمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا، وہ 10 جولائی 2006ء کو 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain