ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل صحافی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین نے سری لنکا سے شعبہ ابلاغ عامہ کی ڈگری حاصل کی اور پھر کسی مقامی چینل میں بحیثیت رپورٹر اپنے فرائض انجام دیے، بعد ازاں وہ بھارت کی اسٹار اداکارہ بنیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے فلم ’’علادین‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہریت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔
اداکاری سے قبل جیکولین نے ماڈلنگ کی، انہوں نے سری لنکا کی ملکہ حسن 2006 کا تاج بھی اپنے نام کیا۔ وہ اپنے کیریئر کے دوران مختلف تنازعات کا بھی شکار رہیں۔