اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے کورونا میں مبتلا ہونے پر دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ سن کر دکھ ہوا کہ مریم بیٹی اورکیپٹن صفدرکا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، دونوں کی جلد صحت یابی کے لیے میری دلی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح مریم نے مسلم لیگ ن کی سیاسی مہم کی قیادت کی، اس پر ہم سب کو فخر ہے۔
خیال رہےکہ مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
واضح رہےکہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم چلارہی تھیں اور گزشتہ چند دن میں انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسےکیے تھے۔
خیال رہےکہ پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل بروز 17 جولائی کو ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔