تازہ تر ین

پولنگ سٹیشن میں داخلے کا معاملہ، شاہ محمود کو نوٹس جاری کر رہے ہیں: ریٹرننگ افسر

ملتان: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے پولنگ سٹیشن داخلے کے معاملے پر ریٹرننگ افسر نے نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔
حلقہ پی پی 217 میں ضمنی الیکشن کے دوران سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹھپے لگانے کا الزام عائد کیا تھا۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ آٖفیسر نے پریذائیڈنگ آفیسر سے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشن پر موجود ووٹرز سے بھی استفسار کیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے شاہ محمود قریشی سے بھی بات چیت کی تھی۔
بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے موقف اختیار کیا کہ شاہ محمودقریشی بغیراتھارٹی کیسے نجی مقامات پر داخل ہو سکتے ہیں، وہ فیکٹری میں داخل ہوئے اور ٹھپے لگانے کا الزام عائد کیا۔ فیکٹری سے کوئی چیز نہیں ملی، شاہ محمود کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain