تازہ تر ین

سپریم کورٹ، فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیصل واوڈا نااہلی کیس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ایک سنجیدہ معاملہ ہے فریقین تیاری کرکے آئیں، سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا نا اہلی کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے، دیکھنا ہے کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے، آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق بڑا سیریس ایشو ہے۔
عدالت نے فیصل واوڈا کے وکیل کی اپیل پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain