تازہ تر ین

ایران اور روس کے درمیان توانائی تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

تہران: (ویب ڈیسک) ایران اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے تقریبا 40 ارب ڈالرز مالیت کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ایرانی وزارت تیل کی خبرایجنسی سے جاری بیان کےمطابق ایران کی نیشنل آئل کمپنی اور روسی کمپنی گیز پروم کے سی ای اوز نے مفاہمتی یاداشت پر آن لائن تقریب کے دوران دستخط کیے.
ایرانی حکام کے مطابق روسی کمپنی، کیش آئی لینڈ، شمالی فارس سمیت 6 گیس فیلڈز کی ترقی میں مدد کرے گی، ایل این جی منصوبوں کی تکمیل اور گیس برآمد پائپ لائنوں کی تعمیر میں بھی شامل ہوگی.
خیال رہے کہ ایران کے پاس دنیا میں گیس دوسرے سب سے بڑے ذخائر موجود ہیں لیکن امریکی پابندیاں ایران کے گیس نکالنے کی ٹیکنالاجی اور ایکسپورٹ میں سست روی کا سبب بنی ہوئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain