تازہ تر ین

لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، پی ٹی آئی کے 13رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور: (ویب ڈیسک) سیشن عدالت نے لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی کے 13رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 5 اگست تک توسیع کر دی۔
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج حسنین احمد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر سمیت نامزد ملزمان پیش ہوئے۔
دوران سماعت میاں اسلم اقبال کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم شامل تفتیش ہو چکے ہیں لہذا ہماری درخواست ضمانت کا فیصلہ کیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ہی ایف آئی آر ہے، سب کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain