تازہ تر ین

پرویز الٰہی ہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں: شجاعت حسین

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے واضح کیا کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے۔ ایک بار نہیں، دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکے ہیں۔ کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب کے مسائل پر توجہ دیں، جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain