تازہ تر ین

کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) تیز رفتار ڈمپر کراچی کی سڑکوں پر موت بانٹنے لگے، نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔
نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موٹرسائیکل سوار تھے۔ تیز رفتار ڈمپر نے دونوں موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق دونوں افراد آپس میں باپ بیٹے ہیں اور ان کی شناخت 60 سالہ رحمت اللہ اور 18 سالہ محمد اقبال کے نام سے ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain