تازہ تر ین

قومی اسمبلی نہ تحلیل ہوئی اور اسمبلیوں نے کام کیا تو انتشار پیدا ہو گا، فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس وزیراعلی ٰکے انتخاب کے لیے عددی اکثریت ہے، امید کرتے ہیں کہ کل کا انتخاب پرامن ہوں گے۔
فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وزیراعلی پنجاب کا انتخاب قانونی تقاضوں کے عین مطابق ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ملکی مسائل پر اب مذاکرات شروع کرنے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی نہ تحلیل ہوئی اور اسمبلیوں نے کام کیا تو انتشار پیدا ہو گا۔
فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان میں دو کیمپ واضح ہو چکے ہیں، شہباز شریف کیمپ نہیں چاہتا کہ عام انتخابات جلد ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain