تازہ تر ین

ضمنی الیکشن میں پیسہ چلانے والوں کو لوگوں نے مسترد کر دیا، شاہ محمود قریشی

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پیسہ چلانے والوں کو لوگوں نے مسترد کر دیا۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور پنجاب کی عوام نے عمران خان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں پیسہ چلایا لیکن لوگوں نے اسے مسترد کیا جبکہ ہماری حکومت کو سازش اور مداخلت کے ساتھ ختم کر دیا گیا۔ عمران خان کے کہنے پر ووٹر گھروں سے نکلا اسی لیے 50 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے بہت سے لوگوں نے پیسہ چلایا لیکن کام نہیں آیا اور سندھ میں الیکشن سے پہلے واضح ہو گیا تھا کہ پی ٹی آئی جیت رہی ہے تو الیکشن ملتوی کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کسی طرح اجلاس کو ملتوی کرا دیں گے تو یہ نہیں ہو سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain