تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے، اسد عمر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کے منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے تمام اہم قائدین نے شرکت کی۔
منعقدہ اجلاس میں چودھری پرویز الہٰی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، فرخ حبیب، راجہ بشارت، میاں محمود الرشید اور اسلم اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے اراکین کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کوئی ساتھی بکاؤ مال نہیں ہے، پنجاب میں جمعہ کو انشااللہ پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوں گے، مصنوعی نظام ختم ہورہا ہے اور نئے الیکشن کی طرف جا رہے ہیں، جو الیکشن کروا رہا ہے اس پر عوام کو اعتماد ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن اب فریق بن چکا ہے۔
پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بارش کی وجہ الیکشن ملتوی کردیا، پاکستان اور جمہوریت کو آگے لے جانے کے لیے آزاد الیکشن کمیشن ضروری ہے، پاکستان میں ان کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں بچ رہی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ آسان اور محفوظ طریقے سے ایم پی ایز کو لے کر آنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain