لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کی دوسری مرتبہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد، چودھری پرویز الٰہی اور مونس نے ملاقات سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری دوبارہ ظہور الٰہی روڈ پہنچ گئے اور پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ملاقات سے انکار کردیا، آصف زرداری کی آمد کا سن کر پرویز الہی اور مونس الہی گھر سے باہر چلے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات کے بعد سابق صدر جاتے ہوئے وکٹری کا نشان بنا رہے تھے، ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک اور رخسانہ بنگش موجود تھیں۔