تازہ تر ین

میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم سے متعلق مفتاح اسماعیل کی ٹوئٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی ہے، ان لوگوں کیلئے اسکیم جاری رہے گی جن کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ایڈوانس رقم ادا کر چکے ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کم کریں۔ اسکیم کی تشکیل نو پر بھی کام جاری ہے، اس اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنایا جائے گا، یہ نظرثانی شدہ اسکیم جلد متعارف کرا دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain