تازہ تر ین

فیاض الحسن چوہان کا پنجاب اسمبلی کے اندر سے ویڈیو بیان سامنے آگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا ایوان سے ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔
فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں بیٹھا ہوں 2 گھنٹے ہوگئے ہیں اجلاس شروع نہیں ہورہا، ان کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں، ہمارے 186 نمبرز پورے ہیں، ان کے پاس 177 یا 178 نمبرز ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ کوشش کررہے ہیں ہمارے جو نئے 15 ممبرز بنے ہیں ان کے ووٹ کاؤنٹ نہ کیے جائیں، اپنی شکست دیکھ کر ان کو ہمت نہیں ہورہی کے اجلاس شروع کریں، ہم رات 12 بجے تک یہاں بیٹھے ہیں، رات 12 بجے کے بعد ان پر توہین عدالت لگے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain