تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر پر کچھ دیر میں سپریم کورٹ جا رہے ہیں: فیصل چوہدری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کے معاملے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اجلاس کی تاخیر پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے جا رہی ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں تاخیر پر کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں، اجلاس میں تاخیر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم جولائی کو اپنے فیصلے میں 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا گیا تھا جو اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain