لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی سربراہ پرویزالٰہی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ آصف زرداری نے ایک مرتبہ پھر خود کوبےنقاب کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرویز الٰہی ق لیگ کے پارلیمانی سربراہ ہیں اور امید ہے وہی کامیاب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت نے دو تین مرتبہ کہا کہ وہ پرویزالٰہی کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الٰہی ہیں۔