لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد کے فیصلہ کن موڑ پر چودھری شجاعت کا فیصلہ جمہوی مثبت سوچ کی دلیل ہے۔
حمزہ شہباز شریف کے ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ بننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ یہ جنگ ہے عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی، جمہوریت اور آئینی تقاضوں کی اور فسادیوں، فاشستوں اور آمرانہ سوچ رکھنے والوں کے درمیان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوری جدوجہد کے فیصلہ کن موڑ پر چودھری شجاعت جیسے زیرک سیاستدان کا سیاسی فیصلہ ان کی جمہوی مثبت سوچ کی دلیل ہے۔
