تازہ تر ین

شجاعت نے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ کیا: وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔ چودھری شجاعت حسین ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔
وزیراعظم نے لکھا کہ چودھری شجاعت نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے جس پر شجاعت حسین، ان کے خاندان، اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے لکھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ سابق صدر زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کے علاوہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔ قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain