لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی جانب سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کر رہے تھے جہاں پولیس کی جانب سے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا ۔ اس کے علاوہ پولیس نے لبرٹی چوک جانے والے راستے بھی بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔ خیال رہے کہ لبرٹی چوک میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد احتجاج کررہی ہے۔