تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواستوں کی سماعت کچھ دیر بعد

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواستوں کی سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے،پولیس کی اضافی نفری سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر تعینات ہے۔
رات کو عدالت کھل گئی۔۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔ آج سماعت ہو گی۔ چودھری پرویز الہیٰ کے وکیل نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں رات گئے پٹیشن دائر کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ڈپٹی اسپیکر نے غیر قانونی اور غیر آئینی رولنگ دے کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ شمار نہیں کئے۔
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی بھی خلاف ورزی ہے، عدالت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ووٹ کائونٹ پر رولنگ کالعدم قرار دے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیخلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی سے سیدھے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تھے۔چوہدری پرویزالہیٰ سمیت تحریک انصاف کے اہم رہنما اور کارکن عدالت پہنچے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain