تازہ تر ین

پنجاب کا مینڈیٹ نواز شریف کا تھا جو واپس لیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہے۔
لاہورمیں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےمریم اورنگزیب نے کہا آئین کی تشریح آئین کے مطابق ہوگی، کسی کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگی، پنجاب کا منڈیٹ نواز شریف کا تھا جو واپس لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تم نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی، تم نے آئین توڑا ، آئین سے غداری کی، سپریم کورٹ کا فیصلہ تمہارے خلاف آیا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس شخص نے جوان بچوں کے ہاتھوں میں اسلحہ پکڑایا، یہ خانہ جنگی چاہتا ہے، اس نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف ریاستی طاقت بھی استعمال کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain