تازہ تر ین

یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے ڈالے: پرویز رشید

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے رہنما پرویزرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں پرویز رشید نے کہاکہ عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے ان قانونی مشیروں کے خلاف کریں جن کے سپریم کورٹ سے حاصل کردہ فیصلے کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف دہرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے، لڈیاں ڈالیں اور لڈو بھی بانٹے تھے۔
واضح رہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جب کہ پرویز الہیٰ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain