تازہ تر ین

پرویز الٰہی میرے وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے، ہیں، رہیں گے: چودھری شجاعت حسین

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہی میرے وزارت اعلی کے امیدوار تھے، اج بھی ہیں، کل بھی رہیں گے۔
ایک بار پھر واضح موقف دیتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میرا اداروں کے ساتھ 30 سے 40 سال سے تعلق رہا ہے۔ اداروں پر تنقید کرنے والوں کی کیسی حمایت کرسکتا ہوں۔ ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے، تنقید کرنا علیحدہ چیز ہے لیکن اداروں کے خلاف نازیبا زبان برداشت نہیں، ادارے ملک کی سالمیت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
ق لیگی صدر نے کہا کہ اداروں کے خلاف شرمناک زبان کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محب وطن پاکستانی ایسی بات سنیں تو موقع پر اس کا منہ توڑ جواب دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain