تازہ تر ین

پاکستان اور سری لنکا کے ٹیم مینیجرز میں شرٹس کا تبادلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے ٹیم مینیجرز نے اپنی ٹیموں کی شرٹس کا تبادلہ کیا جس پر دونوں طرف کے اسکواڈ کے دستخط ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔
دورہ سری لنکا کے دوران دونوں ٹیموں کے مینیجرز نے ایک دوسرے کو شرٹس دیں جن پر دونوں ٹیموں کے اسکواڈ کے دستخط موجود ہیں۔
دونوں مینیجرز نے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز کے کھیل کے آغاز سے پہلے شرٹس کا تبادلہ کیا، سری لنکا اور پاکستان کرکٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر یہ تصاویر جاری کی گئیں۔اس موقع پر سری لنکن کرکٹ نے دورے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain