تازہ تر ین

سری لنکا نے دوسرے گال ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی

گال: (ویب ڈیسک) گال میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو247 رنز سے شکست دے دی۔
میزبان ٹیم کے 508 رنزکے جواب میں پوری شاہین ٹیم 261 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان بابر اعظم دوسری اننگز میں 81 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق 49 ، محمد رضوان 37 اور یاسر شاہ 27 رنز بنا سکے۔
لنکن باولر پرباتھ جے سوریا نے 5 اور رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں گرائیں۔ پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain