تازہ تر ین

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی جمناسٹ کو غلطی سے دوسرے وینیو پر پہنچا دیا گیا

برمنگھم : (ویب ڈیسک) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے منتظمین نے پاکستانی جمناسٹ محمد افضل کو غلطی سے دوسرے وینیو میں پہنچا دیا۔
رپورٹس کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ نے پاکستانی جمناسٹ محمد افضل کو غلط بس میں بیٹھا دیا جس کی وجہ سے وہ جمناسٹک کے بجائے باسکٹ مقابلے کے وینیو پر پہنچ گئے۔باسکٹ بال وینیو پہنچنے پر منتظمین کو معلوم ہوا کہ بس انہیں غلط وینیو پر لے آئی جس کے بعد فوری طور پر انہیں کار کے ذریعے جمناسٹک کے وینیو پر پہنچایا گیا جہاں پہنچنے کے صرف 4 منٹ بعد ان کا مقابلہ شروع ہو گیا۔
پاکستانی حکام کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ سے احتجاج بھی کیا گیا مگر منتظمین نے پاکستانی حکام کی بات رد کر دی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain